ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان زمبابوے پر مکمل طور پر حاوی ہے
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی دو ہزار آٹھ میں اونٹیریو کینیڈا میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ،دو ہزار گیارہ میں دونوں ٹیموں کے مابین ہرارے میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے،پاکستان پہلے مچ میں پچاسی رنز جبکہ دوسرے میچ میں پانچ رنز سے فاتح قرار پایا،،آخری مرتبہ دونوں ٹیموں دو ہزار تیرہ میں آمنے سامنے تھیں،قومی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے زمبابوے کو دو صفر سے وائٹ واش کیا،پاکستان کی جانب سے سب سے ذیادہ انفرادی اسکور احمد شہزاد نے بنائے،،انہوں نے اٹھانوے رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بالنگ میں محمد حفیظ کا پلڑہ بھاری ہے،،انہوں نے چار مقابلوں میں گیارہ زمبابوین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ،ان کی بہترین بالنگ دس رنز کے عوض چار وکٹیں ہیں پاک بھارت سیریز پر بھارت نے سیاسی شروع کردی، حکمران جماعت بی جی پی اور انتہا پسند جماعت شیو سینا نے سیریز کی سخت مخالفت کی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں سیریز منعقد ہونا تھی ،اس سلسلے میں چند روز قبل پی سی بی چیئرمین شہریار خان اور بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں سربراہان نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد پر امید ظاہر کی تھی،اس ملاقات کے بعد بی جے پی اور شیو سینا حسب روایت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور سیریز کی مخالفت شروع کردی،اس حوالے سے جب بھارتی بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے،اور اس سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،اس سے ظاہر ہوتا ہے کرکٹ ڈپلومیسی کا ڈھول پیٹنے والی بی جے پی ،کرکٹ کو بھی سیاست کا میدان سمجھ کر اپنی دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے