غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان کےضمنی الیکشن کا معرکہ مسلم لیگ ن نے مار لیا
ملتان کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے نام رہا،پی پی ایک سو چھیانوے کے تمام ایک سو تینتیس پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے، مسلم لیگ ن کے رانا محمود الرحسن ا28326 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 18109 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، جبکہ پیپلز پارٹی کے چودھری محمد حسین کو چھے ہزار پانچ سو اکتیس ووٹ ملے، نتائج آتے ہی ن لیگ کے حامیوں نے خوب جشن منایا ،کارکنوں نے اپنے امیدوار کی فتح کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ، آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا- پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیرعبدالوحید آرائیں کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی، جس پر ایک بار پھر مسلم لیگ ن نے ہی کامیابی حاصل کی- وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ شیرآنہیں رہا،شیرآگیاہے ملتان کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد جاری بیان میں وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک اورفتح پراللہ کاشکراداکرتےہیں ، شیرآنہیں رہا،شیرآگیاہے، قدرت اورعدالتیں دونوں ہی عمران کےجھوٹ بےنقاب کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،عوام نے جھوٹ ، الزام اور سازش کی سیاست کو ٹھکرا دیا - عوام نےایک بارپھرووٹ دےکردھرناسیاست کودفن کردیا: شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے سے ضمنی انتخاب جیتنے پر ن لیگ کے امیدوار رانامحمودالحسن کومبارکباد دی گئی،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےامیدوارکی کامیابی بےلوث خدمت کانتیجہ ہے، عوام نےایک بارپھرووٹ دےکردھرناسیاست کودفن کردیا،عوام کی بےلوث خدمت کاسفرہمیشہ کی طرح جاری رہےگا-