مصری طیارے کی تباہی سےقبل کیا ہواایوی ایشن ہیرلڈ نےرپورٹ شائع کردی
رپورٹ کے مطابق ایم ایس ایٹ زیرو فور کے سنگل منقطع ہونے سے چند منٹ قبل طیارے کےٹوائلٹ میں دھوئیں کا پتہ چلا تھا ،، ایوی ایشن ہیرلڈ نے لکھا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 26 منٹ پرجہاز سے دھواں باہر آتے دیکھا گیا ،،ایک منٹ بعد دھوئیں کا الرٹ جاری کیا گیا۔ دو بجر کر 29 منٹ پر آخری پیغام موصول ہوا جس کے چار منٹ بعد طیارے سے رابط منقطع ہو گيا۔ ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے کے ٹوائلٹ میں دھوئیں کی اطلاع ملی پھر طیارے کی راہداریوں میں اور پھر تین منٹ میں طیارے کا نظام بند ہو گیا۔ کاک پٹ میں کسی قسم کی جدوجہد نہیں تھی، جہاز کو ہائی جیک نہیں کیا گیا غالب امکان یہی ہے کہ طیارے میں آگ لگی تھی جس کی وجہ ابھی معلوم نہیں ۔‘یورپی سپیس ایجنسی کے سیٹلائٹ کو طیارے کے غائب ہونے کی جگہ تیل کے چھلکنے کے نشانات بھی ملے ہیں