،ہالی وڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم"چارمنگ"کی جھلکیاں جاری کردی گئیں ہیں،

ہدایت کار روز وینوکر کی اس فلم کی کہانی فلپ چارمنگ نامی شہزادے سے متعلق ہے، جس کی طلسماتی شخصیت سے متاثر ہو کر تین حسیناؤں کو اس سے محبت ہو جاتی ہے،،، فیری ٹیل کے اس شہزادے کی خوبصورتی جنگی مہموں کے دوران اس کا ہتھیار بن جاتی ہے،،، فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ اداکارہ ایشلی ٹسڈیل،گلوریا ٹینگ وِنگ،ایورل لاوِیگن اور ولمیر والڈراما کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ فیملی کامیڈی فلم "چارمنگ"رواں سال چھ جولائی کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔