لاہور پر سیاہ بادلوں کا راج،،، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش

لاہور پر سیاہ بادلوں کا راج،،، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش نے سنڈے کا مزہ دوبالا کردیا،،، بارش نے ماحول خوبصورت بنا دیا،، پتے دھل گئے،، درختوں پر ایسے جیسے نئی جان آگئی ہو،،، چرند پرند سبھی نے خوشی کا اظہار کیا،،، بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوئی،،، رمضان کی آْمد سے پہلے جہاں لوگ سخت گرمی سے پریشان تھے ان کے چہروں پر رونق لوٹ آئی۔۔لاہور شہر پر گھنگور گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ، فیصل آباد ، نارووال ، اوکاڑہ ، چشتیاں اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر علاقوں میں ابر رحمت برس پڑا۔ بارش کے بعد جہاں موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی وہیں نشیبی علاقوں میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا،،، سڑکوں پر کیچڑ جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی،،، کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی،، موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا،،