عالمی برادری کے تحفظات، اقوام متحدہ کی پابندیوں سمیت ہر دھمکی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شمالی کوریا نے ایک اور میزائل داغ دیا

جنوبی کورین حکام کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے تصدیق کی گئی ہے، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ، پیانگ یانگ کے جنوب سے دوپہر کے وقت شمالی کوریا نے نامعلوم ساخت کا میزائل داغا ہے، جنوبی کورین خبر رساں ادارے نے فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ، آج داغا جانے والا میزائل بین البر اعظمی نہیں ہے،،پیر کے روز بھی شمالی کوریا نے بھاری ایٹمی ہتھیارلے جانے کی صلاحیت سے لیس میزائل تجربہ کیا تھا ،،، جو روسی سرحد کے قریب گرا تھا