ٹیکساس سکول واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا کی نماز جنازہ ہوسٹن میں ادا کردی گئی
امریکی سکول میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا کی نماز جنازہ ہوسٹن کی مسجدالاصابرین میں ادا کردی گئی ،، جس میں پاکستانی قونصل جنرل کے عملے ،، میر ہوسٹن کے علاوہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،، نماز جنازہ کے بعد جارج بش ایئرپورٹ سے میت کو پاکستان کیلئے روانہ کر دیا گیا ،،
دوسری جانب پاکستان میں سبیکا شیخ کے گھرمیں تعزیت کرنے والے افراد کا تانتا بندھا ہوا ہے جس میں وزیر اعظم اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے سبیکا شیخ کے والد سے اس دکھ کی گھڑی میں اپنی ہمدردیوں کا اظہار کیا،،