موجودہ صورتحال نہایت خطرناک ہے، کیونکہ لاوا سمندر کی طرف بڑھ رہا ہے:ماہر ارضیات
آتش فشاں کیلوآ کے لاوا اگلنے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، جبکہ اس میں شدت آنے کے باعث مزید علاقوں کو خالی کرایا جارہا ہے،، لاوے کے زد میں آکر ایک شخص زخمی ہو چکا ہے، زخمی شخص اپنے گھر کی تیسری منزل کی بالکنی میں بیٹھا تھا کہ لاوا اس کی ٹانگ پر گرا، جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پونا ڈسٹرکٹ کے جنگل میں لاوا کے باعث آگ بھڑک اٹھی ہے،، آتش فشاں کیلوآ میں بائیس جگہوں پر شگاف پڑ چکا ہے،، فضا میں سلفر ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد قصبہ "پاہوآ" کے تمام سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ لاوا سمندر کی جانب بڑھ رہا ہے، لاوا کے سمندر میں گرنے سے خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا بھی امکان ہے، ماہر ارضیات کے مطابق لاوا پھیلنے کے موجودہ صورتحال غیر متوقع ہے،،