رواں برس کے رمضان میں گرمیاں اپنے پورے جوبن پر
مضان المبارک میں خصوصاً رواں برس کے رمضان میں جبکہ گرمیاں اپنے پورے جوبن پر ہیں تو ایسے میں افطار کے موقع پر مشروبات کا استعمال عام ہے۔لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ دن بھر روزہ رکھنے کے بعد سافٹ ڈرنکس اور کولا مشروبات کے بجائے گھر کے بنے ہوئے تازہ جوسز، لیموں پانی، اسموتھی یا دیگر مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے۔ذیل میں دیئے گئے چند مشروبات افطاری میں بنا کر نوش فرمائیں، اس سے نہ صرف گرمی کا زور کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ صحت بخش ہونے کی وجہ سے یہ فائدہ مند بھی ہیں۔
لیموں پانی
اجزاء:
لیموں 5 سے 6 عدد
چینی تین چوتھائی کپ یا حسب ذائقہ
برف ایک کپ
پانی 4 کپ
ترکیب:
ایک بلینڈر میں ساری چیزیں ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں اور پھر گلاس میں نکال لیں۔
برف شامل کریں اور پودینے کے ٹکڑے سے سجا کر پیش کریں۔