میرواعظ مولوی فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال
مقبوضہ کشمیر میں واعظ مولوی اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی جائے گی اور عید گاہ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
بھارتی فوج کی جانب سے سرینگر میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا دیں، مقبوضہ وادی میں ہڑتال اور مارچ کی کال حریت رہنماؤں نے مشترکہ طور پر دی ہے۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک بھی نظر بند ہیں۔واضح رہے کہ حریت رہنما میر واعظ مولوی فاروق کو 21مئی 1990ء کو اور خواجہ عبدالغنی لون کو 21مئی 2002ء کو نامعلوم حملہ آوروں نے شہید کیا تھا۔