الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رائےحسن نواز کو آئندہ پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدررائے حسن نواز کے خلاف درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ رائے حسن پارٹی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ نااہلی کے بعد کوئی وہ پارٹی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ رائے حسن نواز بطور پارٹی ورکر کام کر رہے ہیں۔ درخواستگزار نے رائے حسن نواز کی میٹنگز کی تصاویر بطور ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کر دیں۔ جس پرچیف الیکشن کمشنر نے کہا وہ رائے حسن نواز کو پارٹی عہدہ نہ رکھنے کا حکم جاری کر چکے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بیس نومبر دوہزار سترہ کے بعد رائے حسن کے کیے فیصلے کالعدم قرار دے دیتے ہوئے انہیں آئندہ پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا۔