پاکستان کی خدمت کرنے والے کو غداربنادیاجاتاہے، بتایا جائے مجھے کیوں نکالا, جس کو بھی جنوبی پنجاب سے کھڑا کریں گے وہی جیتے گا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف
چشتیاں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے کو غداربنادیاجاتاہے،، عوام میری نااہلی کے فیصلے کو نہیں مانتے،، ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ کیا،، جنوبی پنجاب والوں کے پارٹی چھوڑنے سے فرق نہیں پڑتا،، جس کو بھی جنوبی پنجاب سے کھڑا کریں گے وہی جیتے گا۔مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ کیا نواز شریف پر کرپشن کا الزام ہے؟ کیا پیسہ کھانے کا الزام ہے؟ کیا سرکاری خزانے میں خوردبرد کی؟میں تو نوجوانوں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے کام کر رہا تھا ، ذرا پوچھو اپنے آپ سے اور بتاﺅ کہ مجھے کیوں نکالا ،،اللہ نے موقع دیا تو دن رات خدمت کروں گا اور نوجوانوں کو روشن مستقبل دلاﺅں گا۔
نواز شریف نے کہا ان کی احتساب عدالت میں 70 ویں پیشی تھی،، وہ اسلام آباد سے سیدھے چشتیاں آئے ہیں،، لوگوں کو دیکھ کر نواز شریف کا دل خوش ہوگیا،، یہ جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ ووٹ کو عزت ملنے والی ہے۔