عمران خان نے اپنے 100 دن کے پلان پرعمل کرلیا توسیاست چھوڑدوں گا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ
اپوزیشن چیمبر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے عمران خان کے سو دن پروگرام کو ناقابل عمل قرار دے دیا،، کہا،،سو روز میں ایسا ہوگیا تو سیاست چھوڑ دوں گا،،یہ عملی پلان نہیں،،الیکشن کاشوشہ ہے،،عمران خان کے پاس ایک صوبہ تھا،،وہاں عمل کیوں نہیں کیا،،ایک کروڑ نوکریوں کی بات کرنے والے صوبے میں پانچ ہزار ملازمتیں بھی نہیں دے سکے،، اپوزیشن لیڈر کاکہناتھا،،کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب کا جو لالی پاپ دیا،،اس میں بھی حقیقت نہیں ہے،،پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے عملی طور پر جنوبی پنجاب صوبے کی بات نہیں کی،، نگران وزیراعظم کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا،،کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نگران وزیر اعظم کا اعلان ہوسکتا ہے،،ایسا نہ ہوا تو مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں