صرف خیبر پختونخواہ بلکہ پورا پاکستان عمران خان کو نااہل کرے گا, مریم اورنگزیب
اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف آج تک ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی۔ یہ اس ملک کی بد قسمتی ہے کہ جس نے دہشتگردی ختم کی اور ملک کو ایٹمی پاور بنایا اس نے آج چار گھنٹے کھڑے ہو کے بیان قلمبند کروایا۔مریم اورنگریب نے کہا کہ عمران خان سو دن کا ایجنڈا دے کر خیالی حکومت کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہیں یو این ڈی پی کی رپورٹ دیکھ کر دکھ ہوا جس میں بتایا گیا کہ کے پی ترقی میں پنجاب سے بہت پیچھے ہے۔ خیبرپختونخواہ کے لوگوں سے پانچ سال ناانصافی ہوئی ہے۔ لیکن ابھی بھی کچھ لوگ عمران خان کے جھوٹے نعروں کی وجہ سے ان کے ساتھ ہیں۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف خیبر پختونخواہ بلکہ پورا پاکستان عمران خان کو نااہل کرے گا