عمران خان سودن کا پروگرام دینے سے پہلے پچھلے پانچ سال کی کارکردگی دکھائیں۔ وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف
وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے جنرل ہسپتال لاہورکا دورہ کیا اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورولوجی کا افتتاح کردیا۔ تین ارب روپے کی لاگت سے بننے والے اس نئے سنٹر میں مریضوں کی بہترین نگہداشت کیلیے تین سو سے زائد ڈاکٹرز اور دیگر عملہ تعینات کیاگیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ دیگر صوبوں کے حکمرانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پنجاب آئیں اور یہاں ہونے والی ترقی کا جائزہ لیں
وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی مہیا کرنے کے جو سبزباغ دکھائے گئے تھے بتائیں اب تک وہاں کتنی بجلی مہیا کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں صحت کے حوالے سے کتنی ترقی ہوئی یواین ڈی پی کی رپورٹ نے بتا دیا ہے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین جتنی بھی مخالفت کر لیں انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ لفظی باتیں کرنے والے مخالفین پنجاب آئیں ان کو سکھائیں گے کہ عوام کی خدمت کیسے کی جاتی ہے