اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےنگران وزیراعظم کے لیے مزید نام حکومت کو بھجوا دیئے
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی جانب سے سابق سپیکر سندھ اسمبلی عبداللہ حسین ہارون، سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے نام بھجوائے گئے ہیں جن پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی،ذرائع کاکہناہے،کہ اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گاوہاں بھی فیصلہ نہ ہونے پر نگران وزیراعظم کافیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا،ذرائع کاکہناہےکہ حکومت اور اپوزیشن میں موزوں نام پر درپردہ مشاورت بھی جاری ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کی مدت پوری ہونے میں صرف نو دن رہ گئے ہیں،،اس لحاظ سے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی منگل کو ہونے والی ملاقات انتہائی اہم ہےجس میں نگران وزیراعظم کافیصلہ نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیے جانے کاامکان ہے