حکمران نظام کو ٹھیک کرنے نہیں آتے، پرانی ڈگر پر چلتے رہتے ہیں، جو خود چور، ڈاکو ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی چور، ڈاکو سمجھتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک
صوابی میں موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ سیاست دانوں کیلئے دعا کرتے ہیں، کہ اللہ ان کے خیالات بدلے، حکمران نظام ٹھیک کرنے نہیں آتے، پرانی ڈگر پر چلتے رہتے ہیں، مخالفین کہتےہیں کہ پی ٹی آئی نے کیاکیاہے،
جو خود چور، ڈاکو ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی چور، ڈاکو سمجھتے ہیں، پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ انہوں نے یو این ڈی پی کی رپورٹ دیکھی یہ رپورٹ دوہزار پانچ سے دوہزار تیرہ تک کی تھی، ہم نے صوبے کے اداروں کو ٹھیک کیا، الیکشن میں پتا چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے کیا کیاہے۔