صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرفردوس
اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پیر کے روز رات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہائوسز کے زیرِ التواء بلوں کی ادائیگی صحافیوں کو تنخواخوں کی ادائیگی سے مشروط ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔ اور اس کو پاکستان کاتشخص اُجاگر کرنے اور ریاست کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ورکنگ جرنلسٹس کے لیے رہائشی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور ان کی صحت کے بیمہ کیلئے وزارت صحت سے مشاورت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہیلتھ پروگرام میں صحافیوں کیلئے انصاف صحت کارڈ شامل کیا جائے گا۔