امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، درجنوں افراد زخمی
امریکا ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، مختلف علاقوں میں درجنوں درخت اکھڑ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریاست اوکلاہوما میں تیز ہواﺅں کے ساتھ طوفانی بگولوں نے تباہی مچائی، مختلف حادثات میں درجنوں زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما سمیت نبراسکا، کینساس و دیگر مختلف ریاستوں میں بھی طوفانی بگولے دیکھے گئے جس کی وجہ سے کئی گاڑی الٹ گئیں، درجنوں درخت اکھڑ گئے، عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ مختلف حادثات میں درجنوں زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، حکام نے انتطامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔