پاکستان چین کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
چین کے سفیریائوJing نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران خصوصاً علاقائی امن کے تناظرمیں سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔