افغانستان:فضائی حملوں میں5 شہری ہلاک
افغانستان کے صوبے ہلمندکے ضلع نہرِ سراج میں فضائی حملوں میں پانچ شہری ہلاک اوربارہ زخمی ہوگئے ہیں۔صوبے کے گورنرکے ترجمان کے مطابق شہریوںکی ہلاکتوں کااندازہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔اُدھرنیٹوکے زیرکمان ریزولیوٹ سپورٹ مشن نے حملے پرابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیاجو گزشتہ چارروزکے دوران ہلمند میں اس نوعیت کادوسراواقعہ ہے۔