فیصل آباد: ٹرک کی زد میں آکر3 نوجوان جاں بحق

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔