تبدیلی سرکار کی تبدیلی کا وقت آگیا، سردار دوست محمد خان کھوسہ

تبدیلی سرکار کی تبدیلی کا وقت آگیا ۔عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کو لاک ڈائون کرکے کٹھ پتلی حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے رخصت کرینگے۔عمران خان کی نااہلی نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاروں کے سونامی میں ڈبودیا۔نیب گردی اور چرب زبانی سے حکومت نہیں چلتی ۔عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔عید کے بعد جیالے دم دما مست قلندر کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے یونین کونسل سمینہ کھوہ تلے والا میں پیپلز پارٹی کے دفتر کا افتتاح اور پارٹی پرچم لہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی راہنما شبلی شب خیز غوری ،سابق بار صدر بہرام خان بزدار،فہد بھٹی ،محمود اختر ،میزبان مہین خان کھوسہ ،غلام یٰسین کھوسہ ،سلطان احمد ،پیرحضوربخش،محمدصادق کھاوڑ دیگرنے بھی اظہار خیال کیا ۔تقریب کے بعدافطار پارٹی میں سابق گورنر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،عباس خان کھوسہ ،عبدالعزیز عمرانی دیگر بھی شریک تھے۔