پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر کی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت

پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل Jaroslaw Mika نے منگل کے روز اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اورباہمی تعاون کے شعبوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان پائیدار تعلقات کو سراہا اور ابتدائی ایام میں پاک فضائیہ کی ترقی اور اسے جدید بنانے میں پولینڈ کے افسران کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات میں اضافے اور اسے وسعت دینے سے اتفاق کیا۔پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائے ہوئے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔