وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کرغز ہم منصب چنگیز ایڈربیکوف سے ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرغز ہم منصب چنگیز ایڈربیکوف سے ملاقات کی ۔ بشکک میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوطرفہ تجارت کا حجم دس ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا، فریقین نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔