پندرہ برس سے کم عمر بچے کرفیو پاس جاری کرا سکتے ہیں،سعودی وزارت صحت
سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے دوران کرفیو پاس جاری کرنے کے لیے سپیشل ایپ ’توکلنا ‘ جاری کردیا ہے،اس ایپ کی مدد سے 15 برس سے کم عمر کے بچے اپنے عزیزوں کے ہمراہ گھر سے نکلنے کے لیے کرفیو پاس جاری کرا سکتے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق پندرہ برس سے کم عمر بچوں کو کرفیو پاس صرف اس صورت میں جاری ہوگا جبکہ ان کے لیے گھر سے نکلنا بے حد ضروری ہوگا۔ یہ وہ پاس نہیں جو وزارت داخلہ سے عام شہری اور مقیم غیرملکی کرفیو کے دوران نکلنے کے لیے باقاعدہ طور پر حاصل کرتے ہیں، اس کی کارروائی آن لائن ہوگی۔وزارت صحت نے واضح کیا کہ بچوں کو شاپنگ سینٹر لے جانا منع ہے اور تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سلسلے میں کرفیو نظام کی پابندی کریں،خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا۔