یونان کے جنگلات میں وسیع رقبے تک آگ لگ گئی
یونان کے پہاڑی سلسلے گرینیا کے گردونواح کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی اورتیز ہواﺅں کے باعث وسیع رقبے تک پھیل گئی ہے جس کے باعث پہاڑی سلسلے کے 6 قریبی دیہات خالی کرا لئے گئے ہیں تاہم آگ سے فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات کو سکینوس کے گاﺅں کے قریب جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے 180 فائڑ فائٹرز، 62 فائر انجنز ، 17 جہازوں اور 3 ہیلی کاپٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ سے بعض گھرون کو نقصان پہنچا ہے۔