بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں. عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں معیشت کو متاثر کیا ہے، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے، فلسطین کی صورتحال ہر ایک کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے ۔ جاپان میں ہونیوالی فیوچر آف ایشیا کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کورونا کا سامنا کرنا ہے اور کورونا ویکسین کی ہر جگہ دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے، کورونا نے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو پاکستان سپورٹ کررہا ہے، ہمارے پاس ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا نے دینا بھر کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو پاکستان سپورٹ کررہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرنا ہوں گے، ایشیا پیسیفک کو امن کا گہواہ بننا چاہئے، بھارت کو 5اگست 2019کو اٹھائے گئے یک طرفہ اقدامات پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال ہر ایک کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے، عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔