مجھ سمیت تمام ارکان پنجاب اسمبلی اپنی تنخواہ فلسطینی بھائیوں کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ پرویزالٰہی
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فلسطینی ہمارے کلمہ گو مسلمان بھائی ہیں، ہم تمام اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے دامن سے وابستہ ہیں، فلسطینی بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مجھ سمیت تمام ارکان پنجاب اسمبلی اپنی تنخواہ فلسطینی بھائیوں کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مرکز میں ہماری پارٹی کے وزراء، ارکان اسمبلی اور سینیٹر بھی اپنی اپنی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے، تمام پاکستانی غیور عوام، اپنی پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر اپنے فلسطینی بھائیوں کی امداد کریں، اس سلسلے میں بیت السلام ادارہ جس کی فلسطین تک پہنچ ہے ان کا اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر ہاتھ بٹائیں۔