لیڈی ڈیانا کے بیٹوں کو معذرتی خط جاری
1995 میں شہزادی ڈیانا کے ساتھ بی بی سی کی طرف سے دھوکے سے کیے گئے ایک انٹرویو کی تحقیقاتی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے دونوں بیٹوں کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی۔ یہ انٹرویو مارٹن بشیر نے کیا تھا۔ دریں اثنا بی بی سی اور مارٹن بشیر دونوں کی طرف سے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کو معذرتی خط روانہ کر دیا گیا۔ دونوں شہزادوں نے بی بی سی کی غیر معیاری رپورٹنگ اور جعلی طریقے سے انٹرویو لینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان اقدامات کا ان کے والدین کی شادی خراب ہونے میں بڑا کردار تھا۔ پرنس ہیری نے میڈیا کو اپنی ماں کی موت کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مارٹن بشیر نے ڈیانا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا۔ بی بی سی نے بعد ازاں اس دھوکا دہی پر مبینہ طور پر پردہ ڈال دیا۔