پنجاب کے 16 اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
لاہور: پنجاب حکومت نے 16 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ 24 مئی سے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 24 مئی سے پنجاب کے 16 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے جبکہ کے باقی اضلاع میں اداروں کو کھولنے کا اعلان آئندہ ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔