مریم نواز کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر خواتین پرزور مذمت کریں: وزیراعظم شہباز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کم ظرفی کے اظہار سے ملک و قوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت و تکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے، قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔