زرداری ،مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات: فیصلے قومی حکومت کے مشاورت سے کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی مشاورت سے کریں گے

اسلام آباد:عمران خان کے ملتان جلسے میں ممکنہ تاریخ کے بعد سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی حکومت ہی ملک کو اس معاشی بحران سے نکال سکتی ہے جو سابقہ حکومت چھوڑکر گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کے مشاورت سے کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی مشاورت سے کریں گے ۔