فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست جمع
فن لینڈ اور سویڈن کہ جانب سے نیٹو میں شمولیت کے لیے مشترکہ درخواست جمع کرا دی گئی۔ان ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں نیٹو میں شمولیت نہ اختیار کرنے کی پالیسی کو ترک کیا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ اور سویڈن کے سفیروں سے درخواستیں وصول کیں۔ اور اس پیش رفت کو تاریخی قدم قرار دیا ہے۔