افغانستان : طالبان کو ایک سے زائد شادیاں نہ کرنے کی ہدایت

افغان طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ کی جانب سے ایک تازہ فرمان جاری کیا گیا ہے جس میں طالبان جنگجوو اور رہنماوں کو ایک سے زائد شادیوں سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ملا ہبت اللہ کی جانب سے طالبان حکومت کے وزارت امر بالمعروف والنهی عن المنكر کے حکام کو ہدایت پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔فرمان میں امارت اسلامیہ کے ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو، تین یا چار شادیوں سے گریز کریں جو کہ غیر ضروری اور مہنگی ہیں۔فرمان کے مطابق ایسی کسی بھی صورت میں دوسری شادی کرنے والا براہ راست اپنے امیر سے اس شادی کی اجازت طلب کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو بھی ملا ہبت اللہ کی جانب سے طالبان حکام کو اس قسم کی ہدایت کی گئی تھی۔ طالبان سربراہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کہ وہ زیادہ شادیاں نہ کریں کیونکہ یہ دشمن کی جانب سے ہمارے خلاف پراپیگنڈے کا سبب بنتا ہے۔