سرکار طاقت کی بجائے عقل استعمال کرنے کی کوشش کرے افاقہ ہوگا۔ اسد عمر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ رات گئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ کا محاصرہ کیا گیا سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار طاقت کی بجائے عقل استعمال کرنے کی کوشش کرے افاقہ ہوگااشتعال انگیزی اور خوف و ہراس پھیلا کر حقیقی آزادی کی پرامن جمہوری تحریک کو دبانا کٹھ پتلیوں کے بس کی بات نہیں رات گئے پولیس قیدیوں کی گاڑی کے ہمراہ بنی گالہ پہنچی اس قسم کی حرکتیں خود کٹھ پتلی سرکار کے سیاسی مستقبل پر تاریکیاں طاری کریں گی نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر پولیس کی نفری نے واپسی کی راہ لی انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار ہوش کے ناخن لے اور کسی قسم کے مِس ایڈوینچر سے گریز کرے عمران خان کیخلاف کوئی شرانگیز حرکت کی تو نتائج کی ذمہ دار مکمل طور پر حکومت ہوگی طاقت کے بل بوتے پر فیصلے کروا لو گے، یہ تمہاری غلط فہمی ہےخلقِ خدا کی آواز سنو اور عوام کے جمہوری و آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی سے گریز کرو پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ گلو گردی میں نہیں معاملات کا بہترین حل انتخابات کے فوری اعلان میں ہےاخلاقی و جمہوری جواز کھو دینے والی کٹھ پتلی سرکار ہمت کرے اور قوم کو انتخابات کی تاریخ دےپرامن احتجاج کو تشدد میں بدلنے کی شرانگیز کوشش کٹھ پتلیوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کرے گی.