آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار کی ملاقات،دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) حلوصی آقارنے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ترکی کی جانب سے پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا