پاک فوج نے شدید گرمی کی لہر سے متاثرہ علاقوں میں ہیٹ سٹروک ریلیف سینٹرز قائم کئے ہیں، آئی ایس پی آر
پاک فوج نے پاکستان بھر میں حالیہ شدید گرمی کی لہر سے متاثرہ علاقوں میں ہیٹ سٹروک ریلیف سینٹرز قائم کئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر ملک بھر میں حالیہ ہیٹ ویو سے متاثرہ علاقوں خاص طور پر تھر اور چولستان کے صحرائی علاقوں، سندھ (کراچی، حیدرآباد، گدرہ، میرپور خاص، بدین، دادو میں 27 ہیٹ سٹروک کیمپ) اور بلوچستان میں ہیٹ سٹروک ریلیف سینٹرز قائم کئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب کے شہری مراکز میں بھی ہیٹ سٹروک ریلیف سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں عام لوگوں کو پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے ذریعے ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان مراکز میں تمام ضروری طبی سہولیات اور ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ان مراکز میں پانی کی کمی اور گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے
#WaqtUpdates
پاک فوج نےتھراورچولستان،سندھ (کراچی، حیدرآباد، بلوچستان میں 27 ہیٹ اسٹروک کیمپس) پرخصوصی توجہ کےساتھ پاکستان بھرمیں حالیہ شدید گرمی کی لہر سےمتاثرہ علاقے میں ہیٹ اسٹروک ریلیف مراکزقائم کیےہیں
,#Balochistan #ReliefCamps #PakistanArmy #Karachi #ISPR @OfficialDGISPR pic.twitter.com/1ttykebJrl— Waqt News (@Waqtnewstv) May 21, 2022