اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مریم نواز سے متعلق جس قسم کی گھٹیا اور نازیبا گفتگو کی اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کا اپنا تجربہ خراب رہا ہے، میرے خیال میں تو عمران خان جیسا گندا کردار تو لاکھوں میں کیا ملین میں بھی تلاش کرنے سے شاید ہی ملے۔ فوری الیکشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ تمام اتحادیوں کا فیصلہ ہے کہ آئینی مدت پوری کریں گے، ہم اپنے اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے اور جو بھی فیصلہ ہو گا باہمی مشاورت سے ہو گا۔ ‘پیٹرول کی قیمت پر ڈکٹیشن نہیں لے سکتے، آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں’ پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی ہوگی: پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں آئی ایم ایف کا جو کردار ہے وہ بہت اہم ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہم نے نہیں کیا لیکن اگر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو پھر ملک کی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔