عمران خان کی بیٹی کی عمرکی ہوں، میرے متعلق نازیبا الفاظ پرحیرت نہیں ہوئی: مریم نواز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تقریر میں اپنے لیے نامناسب الفاظ کے استعمال پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔ جاتی عمرا لاہور میں مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب بھی عمران خان کا نام لینا پڑتا ہے تو دلی تکلیف ہوتی ہے، یہ شخص اس قابل نہیں کہ اس کا نام لیا جائے، عمران خان کا نام مجھے دل پر پتھر رکھ کر لینا پڑ تا ہے، ورنہ عمران خان جیسے شخص کو مڑکر بھی نہ دیکھوں، حیرانی نہیں ہوئی جب عمران خان نے میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔