بھارت کا روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو ریلیف,عمران خان شہباز حکومت پر برس پڑے
بھارت کی جانب سے روس سے سستا پٹرول خریدنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعظم شہباز شریف کی موجودہ حکومت پر برس پڑے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چیئر مین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیا۔ سکرین شاٹ میں ایک خبر کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے جس میں لکھا ہے کہ بھارت نے روس سے سستا خریدنے کے بعد پٹرول 9.5 اور ڈیزل 7 روپے فی لٹر سستا کر دیا ہے۔