گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے، علامہ طاہراشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ گارنٹی سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے اے آروائی نیوزکو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کےبہت سے لوگ مذاکرات چاہتےہیں لیکن اناقربان کرناہوگی۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خودپرقابو رکھتےتو یہ نوبت نہ آتی ، ان کی حکومت کسی نے نہیں انہوں نے خود گرائی چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ گارنٹی سے کہتاہوں بانی پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن جاتے۔