وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم شہبازشریف نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر، ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے رفقاء کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد منظور کر لی گئی، اٹارنی جنرل کی جانب سے فیض آباد دھرنا واقعہ کے انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے رپورٹ کے اہم نکات بتائے، انہوں نے بتایا کہ رپورٹ سپریم2 وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں واقعی خامیاں ہیں، رپورٹ ٹی او آرز کے مطابق نہیں، وزیراعظم نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر دوبارہ غور پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ کے معاملے پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کابینہ کی خصوصی کمیٹی رپورٹ کے بارے میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو دے گی۔ کابینہ نے چین کی جانب سے بلوچستان پولیس کو عطیہ کئے جانے والے آلات کو ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی، عطیہ کئے جانے والے آلات پر فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوگی، مستقبل میں اس طرح کے تمام عطیات اور گرانٹس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔ کورٹ میں بھی جمع ہو چکی ہے، چیف جسٹس نے بھی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔