سندھ ہائی کورٹ نے مہاجرقومی موومنٹ کے رہنما علیم احمد خان کو گرفتارنہ کرنے کا حکم دیدیا ۔
درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس امام بخش بلوچ کی عدالت میں ہوئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ سولہ نومبر کو مہاجر قومی موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات کے خلاف تھانہ لانڈھی میں واٹربورڈ کے ملازم خالدحسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ وہ اس دن مہاجرقومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ میں موجود تھے اور اسی مدعی کو اغواء کرنے کے مقدمے سے آفاق احمد کو گرفتارنہ کرنے کاحکم دیا گیا تھا جس پر خالد حسین نے دوسرامقدمہ علیم احمد کے خلاف درج کرایا اور جناح ہسپتال کے بجائے عباسی ہسپتال میں ایم ایل او رپورٹ لکھوائی۔ عدالت نے علیم احمد خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے عباسی ہسپتال کے ایم ایل او کوبھی رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا ہے