پاکستان اور بھارت کے دنگل مقابلوں کا دوسرا مرحلہ آج لاہور میں ہوگا
انڈوپاک دنگل مقابلوں کا دوسرا مرحلہ آج پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، بھارت کے جگروپ سنگھ کے زخمی ہو کر مقابلوں سے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے حامد پہلوان نے ستندر سنگھ کے ساتھ مقابلے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر جنوبی پنجاب کے شہرت یافتہ پہلوان اعظم کی خدمات حاصل کی ہیں، واضح رہے کہ دنگل انتظامیہ کی جانب سے دنگل مقابلوں کے لئے جن پہلوانوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا اس کے مطابق مقابلوں کا انعقاد نہیں ہو سکا ہے۔