کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزدودن کے لیئے بند کردیئے گئے ہیں.
سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ بھرکے سی این جی اسٹشنز کو آج صبح نو بجے سے جمعہ کی صبح نوبجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔ سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے قبل بسوں ، رکشوں اور پرائیوٹ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی، سوئی سدرن ترجمان کے مطابق کسی بھی سی این جی اسٹیشن نے حکم کی خلاف وزری کی تومزید چوبیس گھنٹے کے لیے اسے گیس کی سپلائی معطل کردی جائے گی۔