جوڈیشل کمیشن مکمل ہونے تک ججزکی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ میں ان کی سرزنش کی باتیں غلط ہیں۔ عرفان قادر
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات بھی غیرآئینی ہیں۔ اس کیس میں عدالت کا غیر آئینی حکم نہیں مانا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ چند اخبارات میں غلط خبرلگائی گئی کہ جج صاحبان نے اٹارنی جنرل کی سرزنش کی۔ عرفان قادرکا کہنا تھا کہ آئین اور قانون ججوں کو اٹارنی جنرل کی سرزنش کی اجازت نہیں دیتا۔