موبائل کمپنیوں کو چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے نائٹ پیکج ختم کرنےکی ہدایت کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کو نائٹ پیکجز ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ پیکج رات بارہ بجے تک ہی ہونا چاہئے۔ کمپنیاں نائٹ پیکجز ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں،انکا کہنا تھا کہ مختلف حلقوں نے موبائل کمپنیوں کی جانب سےنائٹ پیکجزکواخلاقی بےراہ روی کا ذریعہ قراردیا ہے۔