ہفتے کی دوسری بندش کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے، جس کے بعد گیس کے حصول کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی دوسری بندش کے بعد گیس کی فراہمی بحال ہوگئی سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق تیسری گیس بندش ہفتہ بائیس نومبر کو ہوگی،سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی گیس کے حصول کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ادھر آل پاکستان سی این جی اسٹیشنز سندھ زون کے ساتھ مذاکرات کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ ہفتے سے گیس شیڈول میں ایک روز کی کمی کا اعلان کیا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منگل اور جمعرات کو بند رہے گی،،، ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں سی این جی اسٹیشنز کو بندش کے شیڈول میں تبدیلی کے لئے قبل از وقت آگاہ کیا جائے گا۔