پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین امین فہیم طویل علالت کے بعد چھہتر برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم طویل علالت کے بعد چھہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، امین فہیم عرصہ دراز سے بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے،انہیں علاج کے لئے دبئی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا مگر وہ چھبیس اکتوبر کو وطن واپس آ گئے اور زندگی کے آخری ایام وطن ہی میں گزارنے کے خواہشمند تھے، مخدوم امین فہیم ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی تھے، امین فہیم چار اگست انیس سو انتالیس کو ضلع مٹیاری کے علاقے ہالا میں پیدا ہوئے،، انیس سو ستر میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور رکن اسمبلی منتخب ہوئے، انیس سو ستتر سے دو ہزار تیرہ تک مسلسل آٹھ بار انتخابات میں حصہ لیا اور رکن اسمبلی منتخب ہوئے،مخدوم امین فہیم بینظیر بھٹو کے دور اقتدار میں انیس سو اٹھاسی سے انیس سو نوے تک وزیراطلاعات بھی رہے، بعد میں وزیر صنعت وپیداور اور وزارت تجارت کا قلمدان بھی سنبھالا، پرویز مشرف کے دور آمریت میں انہیں وزارت عظمٰی کی بھی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے مسترد کردی، امین فہیم کی تدفین ان کے آبائی علاقے ہالا ہی میں بعد از نماز عصر کی جائے گی ۔